مولانا ابوالکلام آزاد اور قوم پرست مسلمانوں کی سیاست
زیرِ نظر کتاب میں اگرچہ زیادہ تر مولانا ابوالکلام آزاد کی سیاست کا احاطہ کیا گیا ہے۔ ان کی سیاست کی بنیاد قوم پرستی پر تھی اس اعتبار سے غیر منقسم ہندوستان کے قوم پرست سیاسی جماعتوں اور قوم پرست سیاسی نقطۂ نگاہ کے حامل عناصر کی سیاست پر بھی روشنی ڈالی گئ ہے۔ہندوستان کے مستقبل کے بارے میں برطانوی حکمرانوں کی جانب سے مختلف اوقات میں پیش کیے جانے والے فارمولوں پر ان کی آراء , ردعمل موقف اور تجزیوں کو وضاحت سے پیش کیا گیا ہے۔ اس سے قوم پرست عناصر اور مسلم لیگ کی سیاست کی صحیح صحیح تصویر کشی ہوتی ہے۔
مصنف : محمد فاروق قریشی