Masnavi Maulvi Ma'navi (مثنوی مولوی معنوی)
مثنوی مولانا رُوم جو "مثنوی مولوی معنوی" سے بھی معروف ہے یہ کتاب ہے جس نے مولانا کے نام کو آج تک زندہ رکھا ہوا ہے اور جس کی شہرت اور مقبولیت نے دنیا بھر کی معروف تصانیف کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس کے اشعار میں تصوف و اخلاق کے مسائل کو سبق آموز اور نصیحت آموز تمثیلوں کے ذریعے بیان کیا گیا ہے- اس میں تصوف اور عشق الهٰی کے جمله موضوعات کو انتہائی سادگی روحانی اور عام فہم انداز مین بیان کرتی ہے۔ عشق الهٰی اور معرفت کے انتہائی مشکل و پیچیده نکات سلجھانے کے لیے مولانا نے سبق آموز حکایات و قصے کهانیوں سے مدد لی ہے، جو بھی لکھا ہے قرآن و حدیث نبوی سے اس کی سند بھی بیان کی جاتی ہے اس لیے آج آٹھ سو سال گزر جانے کے باوجود بھی ان کے کلام کی اہمیت و افادیت میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی۔
از : مولانا جلال الدین رُومی
مترجم: قاضی سجاد حسین