Sirf 5 Minute (صرف ۵ منٹ)
*ہبہ الدباغ کی یہ داستان ازل سے چلی آرہی حق و باطل کی کشمکش کا ایک حصہ ہے۔ صرف پانچ منٹ بے گناہ ھبہ کی ایامِ اسیری کی داستان ہے۔ یہ خود نوشت آنسوؤں اور خون کے قطروں سے لکھی گئی داستانِ عزیمت ہے۔معصوموں کی آہ و بکا ، نوجوانوں کی چیخیں،ڈنڈوں اور کوڑوں کی بارش ہے۔ نوچی ہوئی داڑھیاں ہیں۔ جسم سے بہتا لہو ہے، عقوبت خانوں میں امت کی بیٹیوں اور بیٹوں پر ہونے والے درد ناک سزاؤں کا تذکرہ ہے، آزادی کی پکار ہے اور امت مسلمہ اور مسلم حکمرانوں کی بے حسی اور بے غیرتی ہے۔
یہ اسلام کی اس عظیم بیٹی کی داستان ہے، جس کے والدین اور آٹھ بہن بھائیوں کو دوران قید ظالموں نے شہید کر دیا، مگر ان کے قدم ڈگمگائے نہیں۔ یہ داستان ایمانی حمیت، حوصلہ، ہمت اور شجاعت سے لبریز ہے۔*
مصنف ۔ ہبہ الدباغ