RasulullahSAW Shaab-e-abitalib me(رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم شعبِ ابی طالب میں
رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کی حیاتِ طیبہ کا ایک اہم گوشہ شعب ابی طالب کے محاصرے کی تاریخ ہے۔ شعبِ ابی طالب میں محصوری اور مسلمانوں کا سماجی و معاشی بائیکاٹ سیرتِ طیبہ کا ایک اہم واقعہ ہے۔ مسلمان کامل تین برس تک اس مقاطعے کا مقابلہ کرتے رہے اور اس کے سلسلے میں شعب ابی طالب میں پناہ گزیں رہے ۔ اس شعب میں گزارے ہوۓ دن سیرتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے مشکل ترین ایام میں سے ہیں۔زیرِ نظر کتاب میں اسی موضوع کا مطالعہ کرنے کی کوشش کی گئ ہے۔
مصنف : ڈاکٹر مفتی محمد مشتاق تجاوری