Masjid se mekhane tak ( مسجد سے میخانے تک)
اپنے زمانے کا مقبول ترین کالم لوگ جس کے پڑھنے کے لیے بیتاب رہتے تھے. طنز و مزاح سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے ایک بہترین تحفہ .
ماہنامہ "تجلی" میں ایک مستقل طنزیہ و فکاہیہ کالم "مسجد سے مے خانے تک" کے عنوان سے شائع ہوتا تھا۔ مضمون نگار کی حیثیت سے ملا ابن العرب مکی کا نام ہوتا تھا۔ یہاں سوال پیدا ہوتا ہے کہ ملا ابن العرب مکی کون بزرگ تھے؟ یہ عامر عثمانی (1920ء – 1975ء) کی ہی تصویر کا دوسرا رخ تھا۔ اس کالم کے تحت ملا ابن العرب مکی (عامر عثمانی) ہر مہینے "بادہ و ساغر" کے پردے میں "مشاہدہ حق" کی گفتگو کرتے تھے۔ مذہبی طبقے میں یا مذہب کے نام پر پائی جانے والی خرابیاں اور بدعنوانیاں خصوصیت کے ساتھ ان کی تنقیدوں کا نشانہ بنتی تھیں۔ اس کالم کا اچھوتا اور طنز و مزاح سے بھر پور اندازِ بیان ہاتھوں ہاتھ لیا گیا.
مصنف : مُلّا ابن العربی مکّی
(مولانا عامر عثمانی)