Khuda ke liye Jung ( خدا کے لیے جنگ )
کیرن آرمسٹرانگ ایک عالمی شہرت یافتہ مصنفہ ہیں۔ سترہ سال کی عمر میں راہبہ بن گئیں ۔ بعد میں انہوں نے اس روحانی سلسلے کو خیرباد کہا اور ایک آپ بیتی لکھی جس سے وہ بہت جلد دُنیا بھر میں مشہور ہو گئیں۔ کیرن کی کتب کا موضوع و مقصد دُنیا بھر کے بڑے مذاہب خاص کر اسلام، مسیحیت اور یہودیت کا ایسا مطالعہ پیش کرنا ہے جس سے ان مذاہب کے ماننے والوں کی آپس میں قربت پیدا ہو۔ انہیں مذہبی موضوعات پر سب سے زیادہ پڑھی جانے والے مصنفہ کا بھی اعزاز حاصل ہے۔ ان کی اب تک 26 کتب شائع ہو چکی ہیں۔ کیرن کی بیسٹ سیلر کتاب ’خدا کے لیے جنگ‘ پر دی نیویارک ٹائمز کا یہ کہہ دینا ہی کافی ہے کہ ’’یہ کتاب یہودیت، عیسائیت اور اِسلام میں بنیاد پرست تحریکوں کے عروج کی تاریخ میں سب سے متاثر کن، لائق مطالعہ اور شاندار تحریروں میں سے ہے۔‘‘
مصنفہ : کیرم آرم اسٹرانگ