Jammu aur Kashmir ki Shaaierat ( جموں و کشمیر کی شاعرات )
ہندوستاں کے باقی خطوں کے ساتھ ساتھ ریاست جموں کشمیر میں بھی خواتین نے ادب میں مردوں کے بعد قدم رکھا۔ ہاں البتہ کشمیری زبان میں بہت پہلے لل دید اور حبہ خاتون نے اپنے جذبات واحساسات کا اظہار شاعری کے ذریعے کیا تھا۔ لیکن اُردو ادب میں خواتین بیسویں صدی کے آخری دہائی میں رونما ہویئں ، اور شاعری کو اظہار خیال کا وسیلہ بنایا، اور دیکھتے ہی دیکھتے ریاست کے شعری منظر نامے پر کئی شاعرات کا نام ابھر کر سامنے آیا۔ جنھوں نے نہ صرف صنفِ غزل کو اظہار خیال کا وسیلہ بنایا بلکہ صنفِ نظم میں بھی طبع آزمائی کی۔ ایسی شاعرات میں عائشہ مستور، رخسانہ جبین، رخشندہ رشید، نسرین نقاش، پروین راجہ، شبنم عشائی، صاحبہ شہریار، نکہت فاروق نظر، ترنم ریاض، سلمی فردوس، روبینہ میروغیرہ کے نام لیے جاسکتے ہیں۔ پیش نظر کتاب بھی اسی موضوع پر روشنی ڈالتی ہے۔
مصنف : ڈاکٹر محمد یٰسین گنائی